بل نہ بھرو تحریک

جماعت اسلامی کی بل نہ بھرو تحریک شروع کرنے کی دھمکی

ویب ڈیسک: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کل مری روڈ پر مارچ کا اعلان کرتے ہوئے بل نہ بھرو تحریک شروع کرنے کی دھمکی دے دی ۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ ہم نے حکومت سے وہی مطالبات کیے ہیں جو حکومت کے بس میں ہے لیکن حکومت مذاکرات میں سنجیدہ نہیں، 2 ملاقاتوں کے بعد کمیٹی گمشدہ ہو گئی۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا دھرنا سیاسی ہے نہ ہی مطالبات ذاتی ہیں، ملک اور عوام برے حالات میں ہیں ، حکومت کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔
حافظ نعیم کا مزید کہنا تھا کہ 2ملاقاتوں کے بعد کمیٹی گمشدہ ہو گئی، گزشتہ روز پھر ہم سے رابطہ کیا گیا، ہم نے گزشتہ روز بھی حکومتی کمیٹی کو خوش آمدید کہا۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ کل ہم مری روڈ پر مارچ کریں گے، 11اگست کو لاہور، 12 کو پشاور اور 16 اگست کو ملتان میں جلسہ اور دھرنا ہو گا۔
حافظ نعیم نے کہا کہ فارنزک آڈٹ سے معلوم ہو گا ، کتنے آئی پی پیز کے معاہدے غلط ہوئے ہیں، پیٹرول پر عائد لیوی ختم کرنے کا کہتے ہیں تو کہا جاتا ہے پیسے کہاں سے آئیں گے۔

مزید پڑھیں:  سیاسی جماعتوں کے احتجاج پر ریڈ زون پھر سیل، وزراء بھی پیدل چلنے پر مجبور