صحافت کے اعلیٰ ترین معیار

میڈیا صحافت کے اعلیٰ ترین معیار کو برقرار رکھے،صدر مملکت

ویب ڈیسک: صدر مملکت آصف علی زرداری نے جعلی خبروں ، غلط معلومات کے پھیلا ؤکی حوصلہ شکنی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ میڈیا صحافت کے اعلیٰ ترین معیار کو برقرار رکھے۔
صدر مملکت آصف علی زرداری سے چیئرمین پیمرا محمد سلیم نے ایوان ِصدر میں ملاقات کرتے ہوئے پیمرا رپورٹ 2021-23 پیش کی۔
اس موقع پر صدر مملکت نے بات کرتے ہوئے کہا کہ حقائق کی جانچ پڑتال ، معلومات کی تصدیق کا کلچر فروغ دینا ہوگا،میڈیا معاشرے میں رواداری، اتحاد اور اخلاقی اقدار کے فروغ میں کردار ادا کرے ۔
انہوں نے کہا کہ صحافت کے اعلی ترین معیار کو برقرار رکھے ،جدید مواصلاتی ٹیکنالوجی کی وجہ سے نئے چیلنجز درپیش ہیں ، میڈیا رائے عامہ کی تشکیل میں ذمہ دارانہ اور تعمیری کردار ادا کرے۔
صدر مملکت کا مزید کہنا تھا کہ غلط معلومات ، پروپیگنڈے کے حوالے سے ضابطہ اخلاق پر عمل ہونا چاہیے۔
انہوں نے جدید ٹیکنالوجی ، باصلاحیت انسانی وسائل سے پیمرا کی استعدادِ کار بہتر بنانے کی ضرورت پر زور کہا کہ میڈیا ملک کا بہتر تشخص ، سماجی و اقتصادی مسائل بارے شعور اجاگر کرے۔
ملاقات کے دوران چیئرمین پیمرا نے صدر مملکت کو میڈیا منظرنامے کی ریگولیشن اور ترقی میں پیمرا کے کردار اور کارکردگی بارے آگاہ کیا۔
صدر مملکت نے پیمرا کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اپنی حمایت کا اعادہ کیا۔

مزید پڑھیں:  تنخواہ دار طبقہ سے اضافی ٹیکس وصولی کا انکشاف