بالائی اضلاع میں مزید بارش کاامکان

پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے بالائی اضلاع میں مزید بارش کاامکان، سڑکیں تالاب

ویب ڈیسک: محکمہ موسمیات کی جانب سے پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے بالائی اضلاع میں مزید بارش کاامکان ظاہر کیا گیا ہے۔ رپورٹ میں پشاورسمیت خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بادل کا راج برقرار رہنے کا کہا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق شہر پشاور میں گزشتہ رات بارش ہونے کے باعث گرمی اور حبس کا زور ٹوٹ گیا، تاہم خیبرپختونخوا کے بالائی اضلاع میں مزید بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری رپورٹ میں‌چترال، دیر، کو ہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، شانگلہ، بٹگرام، تورغر، بونیر، باجوڑ، مہمند، شمالی و جنونی وزیرستان میں تیز ہواوں کے ساتھ طوفانی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ مردان، نوشہرہ، پشاور، چارسدہ، صوابی، کو ہاٹ اور کرک میں بھی مون سون بارش ہونے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ بارش کاکول میں 73 ملی میڑ ریکاڈ کی گئی۔ بالاکوٹ میں 42، چراٹ میںِ 16، تخت بھائی میں 9، بونیر میں 2 اور سیدوشریف میں ایک ملی میٹر بارش ہوئی۔
موجودہ صورتحال کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ پشاور کا زیادہ سے ذیادہ درجہ حرارت 33 جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
اس سے قبل پشاور سمیت دیگر اضلاع میں شدید گرمی اور حبس سے لوگوں کا برا حال تھا.
یاد رہے کہ محکمہ موسمیات کی جانب سے پشاور سمیت صوبہ کے بالائی اضلاع میں مزید بارش کاامکان ظاہر کیا گیا ہے.
گزشتہ روز ہونے والی طوفانی بارشوں کے باعث بعض علاقے زیرآب آ گئے، سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگی ہیں، ایسے میں‌لوگوں کو بجلی کے کھمبوں ، تاروں‌ اور سڑک کنارے لگے برے سائن بورڈز سے دور رکنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے سے بچا جا سکے.

حالیہ طوفانی بارشوں کی وجہ سے صوابی یارحسین کے علاقے دوبیان کے گاؤں میں نہروں اور ندی نالوں میں طغیانی کی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔
اس دوران سیلابی پانی نے پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جس میں ایک گھر میں خاتون اور بچے سمیت 4 افراد پھنس کر رہ گئے۔ ان کو ریسکیو کی امدادی ٹیموں نے وہاں سے بحفاظت نکال لیا۔

مزید پڑھیں:  صوبائی کابینہ کے اراکین کیلئَے بہترین کارکردگی پر انعامات کا اعلان