جماعت اسلامی ڈٹ گئی

جماعت اسلامی ڈٹ گئی، مہنگائی کے خلاف دھرنے کو 14 روز ہو گئے

ویب ڈیسک: تمام تر مشکلات کے باوجود جماعت اسلامی ڈٹ گئی، مہنگائی کے خلاف دھرنے کو 14 روز ہو گئے۔ اس دوران حکومت کیساتھ مذاکرات کا 5 واں دور آج شام کو ہونے کا امکان ہے۔
راولپنڈی کے لیاقت باغ میں دھرنے کے شرکاء نے بدستور نماز فجر پنڈال میں ادا کی اور بعدازاں ناشتہ کیا۔ جماعت اسلامی کی جانب سے مطالبات کے حق میں آج مری روڈ پر مارچ کا اعلان کیا گیا ہے۔
دوسری جانب دھرنے پر موجود جماعت اسلامی اور حکومت کے مابین اس دوران مذاکرات کے 4 دور ہو چکے ہیں جو بے نتیجہ رہے جبکہ آج بات چیت کے پانچویں دور کا امکان ہے۔
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے اس دوران کہا کہ جماعت اسلامی ڈٹ گئی ہے، آج بہت اہم دن ہے، آج آگے کی طرف مارچ کریں گے، قوم کو مایوس نہیں ہونے دیں گے۔
اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ اس دھرنے نے مقاصد حاصل کر لیے تو یہ نقطہ آغاز ہو گا انجام نہیں، اس کے بعد ایک بڑی جدوجہد کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ سارے سیاسی قیدیوں کو آزاد ہونا چاہیے، مہنگائی، بھاری بجلی بلوں اور ٹیکسز کے خلاف جاری دھرنے کے بعد حق دو عوام کو تحریک مزید آگے بڑھے گی۔
حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان 4 ہونے والے مذکرات میں ہر بار کی طرح اب کی بار بھی آئی پی پیز کا مسئلہ رکاوٹ بن گیا۔
وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ ک ی جابب سے پیش کردہ حکومتی پیش رفت سے متعلق مسودے پر جماعت اسلامی کی مذاکراتی کمیٹی نے امیر حافظ نعیم الرحمان سے مشاورت کے بعد جواب دینے کاعندیہ دے دیا۔

مزید پڑھیں:  تحریک انصاف احتجاج، پنجاب کے 6 اضلاع میں دفعہ 144 نافذ