بھارتی خاتون ریسلر عدالت جا پہنچیں

پیرس اولمپکس سے ڈس کوالیفائی بھارتی خاتون ریسلر عدالت جا پہنچیں

ویب ڈیسک: پیرس اولمپکس سے ڈس کوالیفائی بھارتی خاتون ریسلر عدالت جا پہنچیں۔ بھارتی ریسلر ونیش پھوگاٹ نے کھیلوں کی عالمی عدالت سے رابطہ کرلیا۔ یاد رہے کہ ونیش پھوگاٹ کو اوور ویٹ ہونے کی وجہ سے فائنل سے قبل ڈس کوالیفائی کیا گیا۔
بھارتی ریسلر پھوگاٹ کو محض 100 گرام وزن زیادہ ہونے کی وجہ سے پیرس اولمپکس میں طلائی تمغے کے مقابلے کیلئے نااہل قرار دیدیا گیا جبکہ ان کا وزن اس سے قبل سیمی فائنل راونڈ میں حد کے اندر تھا۔
قوانین کے مطابق ڈس کوالیفائی ہونیوالے ایتھلیٹس پوزیشن میں آخری نمبر پر چلے جاتے ہیں تاہم بھارتی ریسلر نے پہلے روز ویٹ کے جائز ہونے کی بنیاد پر سلور میڈل کیلئے کھیلوں کی عالمی ثالث عدالت میں اپیل کی ہے۔
بھارتی ریسلر نے اس موقع پر احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ مجھے سلور میڈل کا حقدار قرار دیا جائے۔ کھیلوں کی عالمی ثالث عدالت پھوگاٹ کی اپیل پر آج فیصلہ دے گی۔
اس نااہلی کی وجہ سے پھوگاٹ نے بھارت کے لیے اولمپک میں گولڈ میڈل جیتنے والی پہلی بھارتی ریسلر بننے کا موقع گنوا دیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی بھارتی خاتون ریسلر عدالت جا پہنچیں.
اس سے قبل کی صورتحال دیکھی جائے تو ان کا کھیل واضح طور پر ثابت کر تا ہے کہ وہ گولڈ میڈل کی حقدار ہو سکتی تھیں اگر انہیں فائنل کھیلنے کا موقع دیا جاتا۔
بھارتی خاتون ریسلر نے اپنے ایک بیان میں‌کہا تھا کہ اس مقام تک پہنچنے کیلئے انہوں نے بڑی تکلیفیں برداشت کی ہیں لیکن اس موقع پر پہہنچ کر ایونٹ سے باہر ہو جانے پر بہت دکھ ہوا.
ونیش پھوگاٹ اولمپکس کے ویمن ریسلنگ ایونٹ کے فائنل میں پہنچنے والی پہلی بھارتی ایتھلیٹ بن گئیں۔
ونیش پھوگاٹ ڈیڑھ سال تک مشکلات میں رہیں، تاہم ان تمام تر مشکلات کا مقابلہ کرنے کے بعد اس مقام تک پہنچیں، سیمی فائنل میں مدمقابل کو چت کرنے کے بعد بھارتی خاتون ریسلر پھوگاٹ فائنل میں پہنچ گئیں۔
ونیش پھوگاٹ نے تمام تر رکاوٹوں کو پار کر کے اولمپکس میں جگہ بنائی اور اب بھارت کیلئے تاریخ رقم کر دی۔

مزید پڑھیں:  حزب اللہ کا اسرائیل پر بڑا حملہ، ملٹری بیس کو نشانہ بنا لیا