راہزن گروہ کے سرغنہ گرفتار

پشاور: انتہائی مطلوب راہزن گروہ کے سرغنہ کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا

ویب ڈیسک: پشاور آنے والے تھائی لینڈ کے سیاح اور متعدد شہریوں کو لوٹنے سمیت جرائم کی بیشتر وارداتوں میں انتہائی مطلوب راہزن گروہ کے سرغنہ کو پہاڑی پورہ پولیس مقابلہ کے بعد زخمی حالت میں گرفتار کرلیا
تھانہ پہاڑی پورہ پولیس نے کارروائی کے دوران سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث خطرناک رہزن کو پولیس مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔
ملزم نے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ غیرملکی تھائی لینڈ کے باشندے سے بھی اسلحہ کی نوک پر موبائل چھینا تھا۔
گرفتار ملزم چارسدہ مندنی کا رہائشی ہے، جس کا تعلق منظم راہزن گروہ سے ہے جوکہ تھانہ پہاڑی پورہ کی حدود سروس روڈ نزد بے نظیر گراونڈ کے قریب دیگر ساتھیوں کے ہمراہ موجود تھے ۔
اطلاع پر پولیس پہنچتے ہی ملزمان نے گرفتاری سے بچنے کی خاطر پولیس ٹیم پر باارادہ قتل فائرنگ کی جس پر پولیس ٹیم نے بھی حق خود اختیاری کی خاطر فائرنگ کی، کراس فائرنگ کے نتیجے میں گروہ کا سرغنہ کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔
گرفتار ملزم کے قبضے سے غیر ملکی تھائی لینڈ کے سیاح سے اسلحہ کی نوک پر چھینا گیا سمیت دو قیمتی موبائل فونز برآمد کرنے کیساتھ ساتھ مختلف وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ پستول بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔
ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران راہزنی کی وارداتوں میں ملوث دیگر ملزمان کی نشاندہی کی، جن کی گرفتاری کی خاطر اے ایس پی فقیر آباد محمد علیم کی نگرانی میں خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے، گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

مزید پڑھیں:  تنخواہ دار طبقہ سے اضافی ٹیکس وصولی کا انکشاف