پولیس کی تنخواہوں میں اضافے

خیبر پختونخوا اسمبلی نے پولیس کی تنخواہوں میں اضافے کی قرار داد منظور کر لی

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا اسمبلی نے پولیس کی تنخواہوں میں اضافے کی قرار داد متفقہ طور پر منظور کر لی ۔
اسمبلی اجلاس کے دوران قرار داد جے یو آئی (ف )کے رکن مخدوم زادہ کی جانب سے پیش کی گئی ۔
قرارداد کے متن کے مطابق پولیس دہشت گردی کے خلاف قربانیاں دے رہی ہے لیکن پنجاب اور اسلام آباد پولیس کی تنخواہیں خیبر پختونخوا پولیس سے زیادہ ہیں۔
قرارداد میں کہا گیا ہے کہ پولیس کے جوان سی ٹی ڈی میں تبادلہ کرانا چاہتے ہیں کیونکہ وہاں الائونسز پچاس ہزار زیادہ ہے۔
قرار داد میں مطالبہ کیا گیا کہ خیبر پختونخوا پولیس کی تنخواہیں پنجاب اور اسلام آباد پولیس کے برابر کی جائیں۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل پر ایران کا حملہ، غزہ اور لبنا ن میں جشن، حماس کی ستائش