حکومتی کمیٹیوں سے مذاکرات کامیاب

حکومتی کمیٹیوں سے مذاکرات کامیاب، جماعت اسلامی دھرنا موخر

ویب ڈیسک: حکومتی کمیٹیوں سے مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد جماعت اسلامی دھرنا موخر کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق مذاکرات کی کامیابی کے بعد امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے 14 روز سے جاری دھرنا موخر کرنے کا اعلان کر دیا۔ اس کے ساتھ ہی واپسی کی تیاریاں کی جانے لگی ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز حکومتی کمیٹیوں سے مذاکرات کامیاب ہو نے کے بعد اس حوالے سے اعلان کیا گیا۔
حافظ نعیم الرحمان کا مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد جاری بیان میں کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کے مطالبات پر عمل درآمد کے لیے معاہدہ طے پا گیا ہے، اس لئے دھرنے کو موخر کر رہے ہیں ختم نہیں۔
انہوں نے کہا کہ آج دھرنے کے مقام پر جلسہ کریں گے ، اس جلسہ میں دھرنے کو موخر کرنے کا باقاعدہ اعلان کرینگے لیکن اگر حکومت نے معاہدے پر عمل درآمد نہ کیا تو دھرنا پھر شروع کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ ملک میں‌جاری مہنگائی اور بجلی کے بھاری بلوں سمیت دیگر ٹیکسز کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے راولپندی کے لیاقت باغ میں دھرنا دیا گیا تھا، اس دوران حکومتی مذاکراتی کمیٹی سے بھی بات چیت کا سلسلہ جاری رہا تاہم مذاکرات کے 5 ویں دور میں‌معاملات طے پا گئے.

مزید پڑھیں:  کملا ہیرس اسرائیل کی حمایت کرنے گئیں، ایران کیخلاف کارروائی کا عندیہ