جنگلات کی غیر قانونی کٹائی

جنگلات کی غیر قانونی کٹائی اور سہولت کاری کے خلاف کریک ڈاون

ویب ڈیسک: جنگلات کی غیر قانونی کٹائی اور سہولت کاری کے خلاف کریک ڈاون کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ڈائریکٹر انٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے آبیٹ آباد میں کاروائیاں کی گئیں، اس دوران اس جرم میں‌ملوث افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے سخت ایکشن شروع کر دیا گیا۔
انٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ آبیٹ آباد ریجن نے کاروائی کرتے ہوئے جنگلات کی غیر قانونی کٹائی اور اس میں ملوث افراد رنگے ہاتھوں گرفتار کر لئے گئے۔ اس دوران اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کو ٹھنڈیانی آبیٹ آباد میں شکایات موصول ہوئی تھیں۔
انٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے شکایات پر کاروائی کرتے ہوئے ٹھنڈیانی میں محکمہ جنگلات کے 3 اہلکاروں سمیت سمگلر کو بھی رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔
اس دوران گرفتار ملزمان سے دو آرا مشینیں بھی برآمد کر کے ان کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی۔ اس کے ساتھ ہی محکمہ جنگلات ابیٹ آباد میں بوگس اور گزشتہ تاریخوں میں جرمانے کی رسیدیں بنانے والے اہلکار بھی دھر لئے گئے۔
ڈائریکٹر انٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے سخت الفاظ میں کہا کہ درختوں کی غیر قانونی کٹائی میں ملوث افراد سے سختی سے نمٹا جائے گا، یہ قطعی رعایت کے مستحق نہیں۔
یاد رہے کہ موسمیاتی تغیر و تبدل کے حوالے سے جتنی بھی سیمینار ہوئی ہیں ان سب میں درختوں کے لگانے پر زور دیا گیا ہے اور کوشش کی گئی ہے کہ جتنا زیادہ ہو سکے درخت اگائے جائیں.

مزید پڑھیں:  ایل پی جی کی قیمت میں بڑا اضافہ،فی کلو 7روپے 31پیسے مہنگی