امام مسجد نے بیٹی قتل کردی

بیٹا پیدا نہ ہونے پر امام مسجد نے بیٹی قتل کردی

ویب ڈیسک: پنجاب کے شہر گجرات میں بیٹا پیدا نہ ہونے پر باپ امام مسجد نے بیٹی قتل کردی جس کی عمر ابھی صرف تین ماہ تھی۔
گجرات پولیس کے مطابق قاتل امام مسجد علی احمد کی دو سال قبل شادی ہوئی تھی اور اکلوتی بیٹی کا باپ تھا۔ سفاک ملزم نے بیوی سے سگی بیٹی چھین کر اس کی آنکھوں کے سامنے ہیڈ کھوکھرنہر میں پھینک دی۔
تھانہ ڈنگہ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم بہانے سے اپنی بیوی مریم عائشہ اور تین ماہ کی بیٹی زینب کو نہر کنارے لے گیا۔
اس حوالے سے کی جانیوالی ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نے بیٹا پیدا نہ ہونے کی رنجش میں بچی کو نہر میں پھینک دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ قاتل باپ علی احمد موجیانوالہ مسجد کا امام ہے جس کے خلاف قتل کا مقدمہ تھانہ ڈنگہ میں درج کر کے گرفتار کر لیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ بیٹا پیدا نہ ہونے کے باعث امام مسجد نے بیٹی قتل کردی جس کی عمر ابھی صرف 3 ماہ تھی.

مزید پڑھیں:  غیر ملکی سیاح نہ بھیجے جائیں ، کئی اضلاع کی صوبائی حکومت سے درخواست