انٹری ٹیسٹ فیس

خیبر پختونخوا حکومت کا میڈیکل کالجز کےلئے انٹری ٹیسٹ فیس میں اضافے واپس لینے کا مطالبہ

ویب ڈیسک: میڈیکل کالجز کے داخلے کے لئے انٹری ٹیسٹ کی فیس میں حالیہ اضافے پر خیبر پختونخوا حکومت پی ایم ڈی سی کے صدر کو خط ، اضافے واپس لینے کا مطالبہ کیا ۔
صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن نے ایم ڈی کیٹ کے صدر پروفیسر ڈاکٹر رضوان تاج کے نام خط میں لکھا ہے کہ میڈیکل کالجز میں داخلے کے لئے انٹری ٹیسٹ فیس 6000سے بڑھا کر 8000کردی گئی حالانکہ انٹری ٹیسٹ میں فی امیدوار اخراجات 1500روپے سے 2000روپے آتے ہیں۔
خط میں مزید کہا گیا ہے کہ صوبہ طویل عرصے سے جنگ زدہ اور غیر مستحکم صورت حال کا شکار ہے ۔
زیادہ تر آبادی غربت کی لکیر سے نیچے زندگی بسر کر رہی ہے جس کے باعث بھاری فیس ادائیگی مشکل ہے اور اسی وجہ سے کئی غریب طلبا انٹری ٹیسٹ سے رہ جاتے ہیں۔
خط میں مطالبہ کیا گیا کہ فیس میں اضافہ واپس لیکر کر سابق فیس بھی کم سے کم رکھی جائے
صوبائی وزیر کی جانب سے خط میں کہا گیا ہے کہ فیس کم کرنے سے بے شمار غریب خاندانوں کا فائدہ ہوگا اور تعلیم کو فروغ ملے گا۔

مزید پڑھیں:  آئینی عدالت کا قیام شہید بے نظیر بھٹو کا آخری وعدہ تھا، بلاول