نمازباجماعت لازمی قرار

افغانستان میں سرکاری ملازمین کیلئے پانچ وقت کی نمازباجماعت لازمی قرار

ویب ڈیسک: افغانستان میں طالبان حکومت کی جانب سے سرکاری ملازمین کے لیے پانچ وقت کی نمازباجماعت پڑھنا لازمی قرار دے دیاگیا ہے ۔
افغان میڈیا کے مطابق طالبان رہنما ہیبت اللہ اخوندزادہ نے نیا فرمان جاری کرتے ہوئے سرکاری ملازمین کو پانچ وقت کی نماز باجماعت ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔
حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ تمام سرکاری ملازمین پانچ وقت کی نماز مسجد میں جاکر باجماعت ادا کریں اور بغیر کسی عذر کے باجماعت نماز ادا نہ کرنے والے کو سزا دی جائے گی۔
افغان میڈیا کا کہنا ہے کہ ہیبت اللہ اخوندزادہ نے متعلقہ وزارت کو فقہ حنفی کے مطابق سزاؤں کے نفاذ کی ہدایت بھی کی ہے۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی عمران خان سے ملاقات،ڈی چوک احتجاج پر مشاورت