محمد عامر سفیر نامزد

لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ محمد عامر عرب امارات کیلئے پاکستانی سفیر نامزد

ویب ڈیسک: وفاقی حکومت نے لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ محمد عامر کو متحدہ عرب امارات کے لئے پاکستان کا نیا سفیر نامزد کر دیا ہے۔
گوجرانوالہ کور کے سابق کمانڈر نے 11ماہ قبل فوج میں ملازمت کی مدت مکمل کی۔
محمد عامر عرب امارات میں سید فیصل نیاز ترمذی کی جگہ لے رہے ہیں جن کا تبادلہ کرکے بلجیم اور یورپی یونین (EU) کے سفیر کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔
اعلیٰ سطح کے سفارتی ذرائع نے بتایا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل محمد عامر کو پیشہ ورانہ طور پر پبلک ڈیلنگ کا وسیع تجربہ ہے کیونکہ وہ صدر آصف علی زرداری کے پہلے دور میں ایوان صدر کے ملٹری سیکرٹری کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں ۔
انہوں نے پاکستان آرمی کی آرٹلری رجمنٹ میں کمیشن حاصل کیا،مختلف اہم عہدوں اسٹاف، انسٹرکشنل اور کمانڈ اسائنمنٹس پر خدمات انجام دے چکے ہیں ۔
چیف آف آرمی سٹاف سیکرٹریٹ میں ڈائریکٹر جنرل اسٹاف ڈیوٹیز کے طور پر بھی کام کرچکے ہیں ، جس سے انہیں پیشہ ورانہ امور سے نمٹنے کا کافی تجربہ حاصل ہے۔
حکومت نے جنرل عامر کی تقرری کے لئے متحدہ عرب امارات کی حکومت سے رضامندی مانگی ہے اور اسی طرح فیصل ترمذی کے لئے بھی برسلز سے رضامندی مانگی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  اسرائیلی فوج کا مشرق وسطیٰ پر فضائی حملہ کرنے کا اعلان