لیفٹیننٹ عزیر محمود ملک شہید

تیراہ میں زخمی ہونے والے لیفٹیننٹ عزیرمحمود ملک شہید ہوگئے

ویب ڈیسک: ضلع خیبر کی وادی تیراہ میں دہشت گردی کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں زخمی ہونے والے پاک فوج کے لیفٹیننٹ عزیر محمود ملک شہید ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق 9اگست کو ضلع خیبر کی وادی تیراہ میں تین مختلف مقامات پر سیکورٹی فورسز اور خوارج کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
باغ کے ایک مقام پر لیفٹیننٹ عزیر محمود ملک نے اپنے دستوں کی قیادت کرتے ہوئے بہادری سے مقابلہ کیا اور چار خوارج کو ہلاک کیا۔
شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران لیفٹیننٹ عزیر محمود ملک شدید زخمی ہوگئے تھے جنہیں سی ایم ایچ پشاور میں منتقل کرکے طبی امداد فراہم کی گئی جہاں وہ آج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے۔
شہید ہونے والے24سالہ لیفٹیننٹ عزیر محمود ملک ڈسٹرکٹ اٹک کے رہائشی تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں اور ہمارے بہادر افسران اور جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

مزید پڑھیں:  عدلیہ کےحق میں احتجاج:عمران خان نےعلی امین کواہم ہدایات جاری کردیں