ایرانی سے ٹیلیفونک رابطہ

مشرق وسطیٰ کشیدگی:برطانوی وزیراعظم کا ایرانی صدر سے ٹیلیفونک رابطہ

ویب ڈیسک: مشرقِ وسطی میں کشیدگی کم کرنے کیلئے برطانوی وزیراعظم سر کئیراسٹارمر نے ایرانی صدر سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے تفصیلی بات کی ہے ۔
وزیراعظم ہاؤس برطانیہ کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان بات چیت کے دوران سر کئیر اسٹارمر نے کہا کہ ایران، اسرائیل پر حملے سے باز رہے، جنگ کسی کے مفاد میں نہیں۔
بات چیت کے دوران برطانیہ کے وزیراعظم نے مشرق وسطی کی صورتحال پر گہری تشویش کا بھی اظہار کیا۔
برطانوی میڈیا کے مطابق برطانوی وزیراعظم نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے فون پر 30 منٹ تک بات چیت کی۔
برطانوی میڈیا کے مطابق وزیراعظم کئیر اسٹارمر نے ایرانی صدر سے رابطے سے قبل امریکی صدر اور یورپین اتحادی ممالک کے رہنماں سے بھی تبادلہ خیال کیا۔

مزید پڑھیں:  امت مسلمہ کو اختلافات بھلا کر متحد ہونے کی ضرورت ہے، ڈاکٹر ذاکر نائیک