پاسپورٹ رولز میں ترمیم

پاسپورٹ رولز میں ترمیم کی سمری وفاقی کابینہ کو ارسال

ویب ڈیسک: عوام کی سہولت کیلئے حکومت کا ایک اور اقدام ، پاسپورٹ رولز میں ترمیم کی سمری وفاقی کابینہ کو ارسال کر دی گئی۔
اس سہولت کے حوالے سے تبایا گیا ہے کہ حکومت نے عوام کی سہولت کیلئے نئے پاسپورٹ اور تجدید کرانے کے حوالے سے اہم فیصلہ کیا ہے۔
وزارت داخلہ کی جانب سے وفاقی کابینہ کو ارسال سمری اگر منظور کر لی جاتی ہے تو اس کے بعد پاسپورٹ ملک کے کسی بھی شہر سے بنوایا جا سکے گا۔
پاسپورٹ رولز میں ترمیم سے پاسپورٹ کی تمام کیٹیگریز کی فیس ملک بھر میں تمام نیشنل بنک کی برانچز میں جمع کرائی جا سکے گی، ترمیم کے بعد شناختی کارڈ کی طرز پر پاسپورٹ بنایا جا سکےگا۔ اس سے یقینی طور پر عوام کو بہت فائدہ ہو گا۔
یاد رہے کہ ترمیم کی سمری وفاقی کابینہ کو ارسال کر دی گئی ہے، وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد ترمیم اپلائی کر دی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  4رکنی بینچ آرٹیکل63 اے سے متعلق نظرثانی کیس نہیں سن سکتا