بنگلادیش اے ٹیم کی پہلی اننگز

چار روزہ میچ میں بنگلادیش اے ٹیم کی پہلی اننگز 122 رنز پر تمام

ویب ڈیسک: چار روزہ میچ میں بنگلادیش اے ٹیم کی پہلی اننگز 122 رنز پر تمام ہو گئی۔
پاکستان شاہینز کے خلاف پہلے چار روزہ میچ کے پہلے دن بنگلادیش اے ٹیم پہلی اننگز میں 122 رنز بنا سکی۔
چار روزہ میچ کے پہلے دن کا کھیل کم روشنی کی وجہ سے ختم کیا گیا، جب کھِل ختم کیا گیا تو پاکستان شاہینز نے اپنی پہلی اننگز میں بغیر کسی نقصان کے 2 رنز بنا رکھے تھے۔
اسلام آباد کلب میں کھیلے جانے والے میچ کے پہلے روز گیلی آؤٹ فیلڈ کی وجہ سے کھیل تاخیر سے شروع ہوا اور 46 اعشاریہ 3 اوورز کا کھیل ہی ممکن ہوسکا۔
ذرائع کے مطابق میچ کے آغاز پر بنگلادیش اے ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا لیکن محمود الحسن جوئے کے علاوہ کوئی بھی بیٹر جم کر نہ کھیل سکا، محمود نے 65 رنز بنائے۔
پاکستان کی طرف سے نسیم شاہ نے24 اور میر حمزہ نے33 رنز دے کر تین، تین شکار کئے، لیگ سپنر محمد رمیز جونیئر مہنگے بولر ثابت ہوئے اور 41 رنز کے عوض 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
دوسری جانب بنگلادیش کی کرکٹ ٹیم پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز کھیلنے کیلئے لاہور پہنچی تو انہیں سخت سیکیورٹی میں نجی ہوٹل پہنچایا گیا۔
بنگلادیش کی ٹیم 14 اگست کو لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں پہلا ٹریننگ سیشن کرے گی، تین دن تک ٹریننگ کے بعد 17 اگست کو بنگلادیش کی ٹیم اسلام آباد کیلئے روانہ ہو گی۔
شیڈول کے مطابق مہمان ٹیم پاکستان کیخلاف 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلے گی۔ سیریز کا پہلا میچ 21 اگست جبکہ دوسرا ٹیسٹ 30 اگست سے کھیلا جائے گا۔
یاد رہے کہ چار روزہ میچ میں بنگلادیش اے ٹیم کی پہلی اننگز 122 رنز پر تمام ہو گئی۔ اس کے بعد پاکستان شاہینز نے اپنی پہلی اننگز میں بغیر کسی نقصان کے 2 رنز بنا رکھے تھے۔

مزید پڑھیں:  تخت بھائی میں زبانی تکرار پر 21سالہ نوجوان قتل، ملزم فرار