جنوبی وزیرستان میں جھڑپ

جنوبی وزیرستان میں جھڑپ، 4 جوان شہید جبکہ 6 خوارج ہلاک

ویب ڈیسک: جنوبی وزیرستان میں جھڑپ کے دوران 4 جوان شہید جبکہ 6 خوارج ہلاک ہو گئے۔
پاک فوج کے شعبہ ابلاغ عامہ (آئی ایس پی آر) نے کہا ہے کہ جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز اور خوارج کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 6 خوارج ہلاک کردیے گئے جبکہ خوارج کے ساتھ شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران 4 بہادر جوان شہید ہو گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بہادری سے خوارج کا مقابلہ کرتے ہوئے حوالدار نثارحسین اور نائیک رشید گل نے جام شہادت نوش کیا جبکہ نائیک عرفان اللہ خان اور سپاہی عثمان رفاقت بھی خوارج کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں شہید ہوئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سیکیورٹی فورسز دہشتگردی کی لعنت کوختم کرنے کیلئے پرعزم ہیں، ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں خوارج کو ختم کرنے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
جنوبی وزیرستان میں جھڑپ کے دوران 4 جوان شہید جبکہ 6 خوارج ہلاک ہو گئے.

مزید پڑھیں:  حکومت عوامی حقوق سلب کرنے کیلئے قوانین بنا رہی ہے، شاہد خاقان