50لاکھ روپے کا اعلان

وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کا ارشد ندیم کیلئے اپنی جیب سے 50لاکھ روپے کا اعلان

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے پیرس اولمپکس میں ملک کا نام روشن کرنے والے ارشد ندیم کے لئے اپنی جیب سے 50لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا ہے ۔
پشاور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ نوجوان نسل کو منشیات کی لعنت سے بچا کرکھیلوں کی طرف لانا ہوگا۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ صوبے میں کھیلوں کے فروغ کے لئے اقدامات کر رہے ہیں، ارشد ندیم پاکستان کا فخر ہے، ارشد ندیم کو سرکاری خزانے کے بجائے اپنی جیب سے 50لاکھ دوں گا۔
علی امین گنڈا پور نے کہا کہ جلد ارشد ندیم کو خیبرپختونخوا میں دعوت دیں گے، نوجوان ہمارا فخر اور ہماری امید ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نوجوانوں نے پاکستان کے مستقبل کو بہتر بنانا ہے، بانی پی ٹی آئی عمران خان سپورٹس ٹریننگ کی وجہ سے ڈٹ کرکھڑا ہے۔
وزیراعلیٰ کا مزید کہنا تھا کہ ارشد ندیم سے کہوں گا تین دن کے لئے خیبرپختونخوا آکر نوجوانوں کو جیولن تھرو کی تربیت دیں، ہمارے نوجوان پوری دنیا میں ملک کا نام روشن کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ کھیلوں کے لئے بجٹ مختص کیا ہے، نوجوانوں کو مواقع دیں گے۔

مزید پڑھیں:  لوئرکوہستان، قراقرم روڈ پر ٹریفک حادثہ میں 3افراد جاں بحق