ملازمین تعیناتی کے باوجود تاحال تیمرگرہ

ملازمین تعیناتی کے باوجود تاحال تیمرگرہ میڈیکل کالج ویران

ویب ڈیسک: ضلع لوئردیر میں تعلیمی سلسلہ متاثر، ملازمین تعیناتی کے باوجود تاحال تیمرگرہ میڈیکل کالج ویران، علاقہ مکین کا کلاسز فوری شروع کرنے کا مطالبہ زور پکڑنے لگا۔
تفصیلات کے مطابق ضلع لوئر دیر میں دس سال گزرنے کے باوجود تیمرگرہ میڈیکل کالج کی بلڈنگ تاحال ویران ہے، نہ طلبہ اور نہ ہی کلاسز کا اجراء ممکن ہو سکا۔
ذرائع کے مطابق میڈیکل فیکلٹی مکمل اور دیگر ملازمین کی تعیناتی کا سلسلہ پورا ہونے کے باوجود کلاسز شروع نہ ہو سکیں۔
اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ میڈیکل کلاسز کیلَئے ضروری آلات، ساز و سامان کی خریداری اور بلڈنگ کی تعمیر پر دو ارب 50 لاکھ روپے لاگت آئی ہے۔
میڈیکل کالج میں تعینات ملازمین کو تنخواہوں کی مد میں ماہانہ کروڑوں روپے ادا کیے جا رہے ہیں۔
علاقہ مشران کا اس موقع پر کہنا ہےکہ ملازمین تعیناتی کے باوجود تاحال تیمرگرہ میڈیکل کالج ویران ہے۔ صوبائی حکومت فوری طور پر پرنسپل کی تعییناتی کرکے کلاسز کا اجرا یقینی بنائے۔
یاد رہے کہ ضلع لوئر دیر میں شعبہ طب کی ترقی کیلئے کالج تعمیر 10 سال قبل تعمیر کیا گیا ہے لیکن اس میں تمام امور طے ہونے کے باوجود کلاسیں شروع نہ کی جا سکی ہیں جس سے علاقہ کے سٹوڈنٹس دیگر علاقوں میں طبی علوم سے بہرہ ور ہونے کیلئے جاتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  ضلع کرم میں 9روز سے پاراچنارٹل شاہراہ، پاک افغان خرلاچی بارڈر بند