پشاور ٹو باجوڑ 14 کلومیٹر شاہراہِ

پشاور ٹو باجوڑ 14 کلومیٹر شاہراہِ کھنڈرات میں تبدیل، سفر محال

ویب ڈیسک: ضلع مہمند میں یکہ غونڈ سے غلنئی تک پشاور ٹو باجوڑ 14 کلومیٹر شاہراہِ کھنڈرات میں تبدیل ہوگئی ہے، جس پر سفر کرنا عوام کیلئے کسی وبال جان سے کم نہیں، اس دوران کئی حادثات بھی رونما ہو چکے ہیں۔
عوام کی جانب سے کہا گیا کہ دو ارب چالیس کروڑ کا منصوبہ تاحال ادھورا پڑا ہے، اس سڑک پر آنے جانے میں اٹھتے گرد غبار کی وجہ سے عوام محتلف بیماریوں کا شکار ہیں۔
دوسر طرف پشاور ٹو باجوڑ 14 کلومیٹر شاہراہِ کھنڈرات میں تبدیل ہونے سے اس پر سفر محال ہو گیا ہے۔
عوام کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا فوری نوٹس لیکر اس شاہراہِ پر کام شروع کریں۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ سابقہ خٹک الائیڈ کمپنی کی تحقیقات کی جائیں۔

مزید پڑھیں:  حزب اللہ سربراہ کا اسرائیل کیخلاف کارروائیاں بڑھانے کا اعلان