بلدیاتی نمائندگان کا عمران خان کوخط

اختیارات نہ ملنے پر خیبرپختونخوا کے بلدیاتی نمائندگان کا عمران خان کوخط

ویب ڈیسک: گرانٹس کی عدم فراہمی سمیت دیگر اختیارات نہ ملنے پر خیبرپختونخوا کے بلدیاتی نمائندگان کا عمران خان کوخط لکھ کر انہیں اپنے مسائل سے آگاہ کرنے کا اقدام اٹھایا گیا۔
بلدیاتی نمائندوں نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت بلدیاتی نمائندوں کے مسائل حل کرنے میں دلچپسی نہیں لے رہی۔
انہوں نے اپنے مطالبات پورے نہ کرنے پر شکایت لگاتے ہوئے مزید لکھا ہے کہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2019ء میں ترامیم کے بلدیاتی نمائندوں کے اختیارات کم کردیے گئے ہیں۔
ترامیم کے بعد مقامی حکومتوں کی گرانٹس کی فراہمی کی شق (2) 30 ب کو حذف کر کے بلدیاتی حکومتوں کو انتظامی اور مالی طور پر مفلوج کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے سابق وزیراعظم سے مطالبہ کیا ہے کہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2019 میں ہونے والی ترامیم ختم کی جائیں، تاکہ بلدیاتی نمائندگان بھی اپنے اصل اہداف کے حصول میں توانائیاں صرف کریں۔
یاد رہے کہ اختیارات نہ ملنے پر خیبرپختونخوا کے بلدیاتی نمائندگان کا عمران خان کوخط لکھ کر انہیں اپنے مسائل سے آگاہ کرنے کا اقدام اٹھایا گیا۔ پانی پی ٹی آئی عمران خان کو لکھے گئے خط کی کاپی وزیراعلیٰ، وزیر بلدیات اور سیکرٹری بلدیات کو بھی بھیجی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  لاپتہ افراد کیس، پشاور ہائیکورٹ کے طلب کرنے پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پیش