پاکستان کے 4 وکٹوں پر 158

راولپنڈی ٹیسٹ، پہلے دن پاکستان کے 4 وکٹوں پر 158 رنز

ویب ڈیسک: راولپنڈی ٹیسٹ میچ کے پہلے دن پاکستان کے 4 وکٹوں پر 158 رنز، بنگلادیش کے بولرز نے 4 وکٹیں اڑا دیں۔
پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان راولپنڈی سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز پاکستان نے 158 رنز بنالیے جبکہ اسے 4 وکٹوں کا نقصان اٹھانا پڑا۔
پاکستان کی جانب سے ریڈ بال میچ میں صائم ایوب اور عبداللہ شفیق نے اوپن کیا، بنگال ٹائیگرز کی نپی تلی بولنگ کے سامنے قومی ٹیم کے 3 کھلاڑی صرف 16 رنز پر پویلین لوٹ گئے۔
پاکستانی اوپنرر عبداللہ شفیق 2 رنز جبکہ کپتان شان مسعود 11 گیندوں پر 6 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
کپتان قومی ٹیم ایک بار پھر ناکام رہے اور صرف 6 رنز پر بنگالی بولر شرف الاسلام کی گیند پر لٹن داس کو کیچ دے بیٹھے۔
مڈل آرڈر میں آنے والے سابق کپتان اور مایہ ناز بلے باز بابراعظم کھاتہ کھولے بغیر پویلین لوٹ گئے۔
دوسری جانب پاکستان کے اوپننگ بلے باز صائم ایوب نے ذمہ دارانہ کھیل کا مظاہرہ جاری رکھا اور ایک چھکے اور 4 چوکوں کی مدد سے 56 رنز جڑ دیئے۔ اس موقع پر وکٹ کے دوسرے انڈ پر وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان ان کا ساتھ دےرہے ہیں۔
راولپنڈی ٹیسٹ کے پہلے دن کا کھیل ختم ہوا تو قومی بلے باز سعود شکیل 57 اور محمد رضوان 24 رنز کیساتھ کریز پر موجود تھے۔
یاد رہے کہ بنگلادیش نے پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ اس دوران بیتنگ کرتے ہوئے پہلے دن پاکستان کے 4 وکٹوں پر 158 رنز رہے اور مجموعی طور پر ٹیسٹ میچ کا پہلا دن ٹائیگر بولرز کے نام رہا۔
میچ میں‌پاکستانی کی جانب سے شان مسعود جبکہ بنگلہ دیش کی ٹیم کو نجم الحسن لیڈ کر رہے ہیں.
دونوں ٹیمیں کو کڑی سیکورٹی میں‌راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم پہنچایا گیا، ہوٹلز سے سٹیڈیم تک شاہراہ پر ٹریفک کا نام و نشان تک نہیں‌تھا.

مزید پڑھیں:  آرٹیکل 63اے نظرثانی اپیلوں پر سماعت آج سپریم کورٹ میں ہوگی