پیوٹن کے قرآن کو چومنے

پیوٹن کے قرآن کو چومنے اور دل سے لگانے کی ویڈیو وائرل

ویب ڈیسک: روسی صدر علادیمیر پیوٹن کے قرآن کو چومنے اور دل سے لگانے کی ویڈیو وائرل ہوتے ہی چھا گئی۔
تفصیلات کے مطابق روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن 13 سال بعد اچانک مسلم اکثریتی آبادی والی ریاست چیچنیا کے دورے پر پہنچ گئے۔
چیچنیا کے سربراہ رمضان قادریوف نے روسی صدر پوٹن کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس دوران دونوں رہنماو ¿ں نے ملاقات میں دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا اور فوجی، تجارتی اور معاشی تعلقات کے فروغ پر زور دیا۔
یاد رہے کہ روسی صدر 2011 کے بعد پہلی بار چیچنیا کے دورے پر گئے۔
اس دوران دونوں رہنماوں کی جانب سے بتایا گیا کہ دونوں ممالک کے درمیان مثالی تعلقات ہیں، اس سے قبل کئی بار چیچن صدر رمضان قادریوف میڈیا سے گفتگو میں روسی صدر کو اپنا دوست قرار دے چکے ہیں۔
دورہ کے دوران پیوٹن کے قرآن کو چومنے اور دل سے لگانے کی ویڈیو وائرل ہو گئی جسے لوگوں نے بہت پسند کیا۔

مزید پڑھیں:  سی ٹی ڈی نے رواں سال 612 دہشت گرد گرفتار، 203 دہشتگرد ہلاک کئے