خان پور ڈیم انتظامیہ کی غیرقانونی

خان پور ڈیم انتظامیہ کی غیرقانونی ٹیکس وصولی کیخلاف درخواست دائر

ویب ڈیسک: خان پور ڈیم انتظامیہ کی غیرقانونی ٹیکس وصولی کیخلاف درخواست دائر کر دی گئی، عدالت نےسٹے آرڈر جاری کر دیا. تفصیلات کے مطابق ضلع ہری پور میں خان پور ڈیم انتظامیہ کی جانب سے اراضی پر غیر قانونی ٹیکس وصولی کے خلاف کنزیومر کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ہے۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ٹی ایم اے خانپور بوٹ ایسوسی ایشن سے اور دیگر واٹر سپورٹس ایکٹیوٹی کی مد 11 اعشاریہ 4 ملین رقم وصول کر چکا ہے۔
درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اس کے علاوہ 2021 سے 2024 تک ٹیکس فیس کی مد میں 4 اعشاریہ 11 ملین کی رقم واپس دلائی جائے۔
کنزیومر کورٹ نے ڈیم انتظامیہ کی درخواست پر ٹی ایم اے خانپور کو کسی قسم کی ٹیکس وصولی سے روک دیا اور ساتھ ہی ٹیکس وصولی کے خلاف سٹے آرڈر جاری کر دیا گیا۔
یاد رہے کہ خان پور ڈیم انتظامیہ کی غیرقانونی ٹیکس وصولی کیخلاف عدالت کا دروازہ کھٹکھٹا دیا تاہم گزشتہ روز سے ٹیکس وصولی معاملے پر ضلعی انتظامیہ اور ٹی ایم اے نے خانپور ڈیم پر تمام واٹر سپورٹس بند کردیے ہیں۔
خان پور ڈیم انتظامیہ کی جانب سے درخواست میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ 2021 سے 2024 تک ٹیکس فیس کی مد میں 4 اعشاریہ 11 ملین کی رقم واپس دلائی جائے۔

مزید پڑھیں:  4رکنی بینچ آرٹیکل63 اے سے متعلق نظرثانی کیس نہیں سن سکتا