شیرافضل مروت کو گرفتار کر کے

شیرافضل مروت کو گرفتار کر کے تھانہ گولڑہ منتقل کردیا گیا

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیرافضل مروت کو گرفتار کر کے تھانہ گولڑہ منتقل کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد پولیس نے شیرافضل مروت کو گرفتاری کے بعد رہا بھی کر دیا۔ پولیس نے اس موقع پر الزام لگایا کہ تحریک انصاف رہنما شیرافضل مروت نے ہم پر حملہ کیا جبکہ دوسری طرف شیر افضل مروت نے الزام لگایا کہ پولیس نے اسلحہ سمیت ہم پر حملہ کیا ہے۔
پولیس بیان کے مطابق شیر افضل مروت نے اسلام آباد پولیس کے افسران پر حملہ کرکے ان کو زخمی کیا، پولیس افسر کی وردی بھی پھاڑ دی۔
دوسری جانب شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ پولیس نے اسلحہ سمیت ہم پر حملہ کیا۔ اس دوران انہوں نے کارکنان کو احتجاج کی کال بھی دے دی۔
اس لڑائی کے بعد پولیس کی بھاری نفری نے رہنما تحریک انصاف شیر افضل مروت کو حراست میں لے کر تھانہ گولڑہ منتقل کردیا۔
پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی رہنما کو انتشار نہ پھیلانے کی یقین دہانی پر رہا کر دیا گیا۔
یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیرافضل مروت کو گرفتار کر کے تھانہ گولڑہ منتقل کردیا گیا۔ اس دوران دونوں جانب سے ایک دوسرے پر حملہ کرنے کے الزامات عائد کئے گئے.
اس سے قبل جلسے کی تیاریاں کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ کسی قسم کی منفی کارروائی نہیں کی جائیگی اور اس دوران قائدین کی جانب سے کہا گیا تھا کہ جلسہ پرامن ہوگا لیکن عین ابتداء میں الٹی ہوا چلنے لگی اور پولیس نے تحریک انصاف کے رہنما کو گرفتار کر لیا.

مزید پڑھیں:  رواں سال کا آخری سورج گرہن 2 اور 3 اکتوبر کی درمیانی شب ہوگا