تحریک انصاف کارکنان اپنے ہی قائدین

تحریک انصاف کارکنان اپنے ہی قائدین کے خلاف پھٹ پڑے

ویب ڈیسک: تحریک انصاف کارکنان اپنے ہی قائدین کے خلاف پھٹ پڑے، ضلع ہنگو میں پی ٹی آئی رہنماوں نے بھرپور احتجاج کیا، اپنے ہی پارٹی قیادت کے خلاف نعرے بازی کی۔
پی ٹی آئی ضلعی رہنماء سردار علی نے کہا کہ پارٹی رہنماوں نے جلسے سے متعلق بزدلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کارکنان کو مایوس کیا۔ موجودہ پارٹی قیادت لیڈر شپ نہیں بلکہ گیدڑ شپ ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کارکنان کی بزدلی اور ان کی گیڈر شپ نامنظور، کارکنان نے کہا کہ آئندہ کیلئے ہم گھروں سے نہیں نکلیں گے۔
سردار علی نے کہا کہ وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور بھی کارکنان کی ترجمانی نہیں کر رہے، پارٹی جلسے میں جانے کیلئے نکلنے والے کارکنان احتجاج کے بعد واپس چلے گئے۔
یاد رہے کہ تحریک انصاف کارکنان اپنے ہی قائدین کے خلاف پھٹ پڑے، رہنماوں کے اقدام کو بزدلی قرار دیدیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جلسہ کی کال پر تمام کارکنان پرجوش انداز میں نکلے لیکن عین آخری لمحات میں جلسہ منسوخ کرنے سے سب میں‌پریشانی او رمایوسی کی لہر دوڑ گئی.
کارکنان نے ناراضگی کا اظہار کیا کہ اب اگر دوبارہ نکلنے کا کہنا جائیگا تو نہیں نکلیں گے. مرکزی قائدین ہماری صحیح ترجمانی نہیں کر رہے.

مزید پڑھیں:  وزیراعظم کا پنجگور واقعے کا نوٹس، رپورٹ مانگ لی