20ارب کے فنڈز کی منظوری

آپریشن عزم استحکام کیلئے 20ارب کے فنڈز کی منظوری

ویب ڈیسک: اقتصادی رابطہ کمیٹی نے آپریشن عزم استحکام کیلئے20 ارب اور ریکوڈک منصوبے کی سکیورٹی کے لیے ایف سی کو 1 ارب 95 کروڑ روپے فنڈزدینے کی منظوری دے دی۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں رواں مالی سال میں آپریشن عزم استحکام کیلئے 20ارب روپے کی منظوری دی گئی۔
ای سی سی نے ایک لاکھ میٹرک ٹن چینی برآمد کی بھی اجازت دے دی، وزارت صنعت و پیداوار کی جانب سے چینی برآمد کی سمری پیش کی گئی تھی۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ افغانستان کیلئے چینی کی برآمد بینک چینلز کے ذریعے مشروط ہوگی۔
برآمد ایل سی کھلنے کے 60روز کے اندر کی جا سکے گی، چینی کی ریٹیل قیمت میں اضافے کی صورت میں برآمد فیصلے پر نظر ثانی ہوگی، حکومت ماہانہ بنیادوں پر چینی کی قیمتوں کا جائزہ لے گی۔
اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں مختلف سپلیمنٹری گرانٹس کی بھی منظوری دے دی گئی ۔
ایف سی خیبرپختونخوا کے لئے 27کروڑ 62 لاکھ سے زائد کی گرانٹ منظور کر لی گئی، ریکوڈک منصوبے پر سکیورٹی اخراجات کیلئے 1 ارب 95 کروڑ 19 لاکھ کی گرانٹ منظور کی گئی۔

مزید پڑھیں:  معروف سکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک پاکستان پہنچ گئے، شاندار استقبال کیا گیا