بنگلادیش میں سیلاب نے تباہی مچادی

بنگلادیش میں سیلاب نے تباہی مچادی، تقریباً 36 لاکھ افراد محصور

ویب ڈیسک: بنگلادیش میں سیلاب نے تباہی مچادی، سیلاب سے تقریباً 36 لاکھ افراد محصور ہو گئے۔ اس سارے مسئلے کی بیناد کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ سیلاب بھارت کے پانی چھوڑنے کی وجہ سے پیش آیا۔
بنگلادیش میں بارشوں اور سیلاب سے تقریباً 36 لاکھ افراد محصور اور دو افراد ہلاک ہوگئے۔
وزارت ڈیزاسٹر مینجمنٹ کی رپورٹ کے مطابق سیلاب سے گھروں اور بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچا، کئی علاقوں میں سڑکوں کا رابطہ منقطع ہوگیا ہے جس کی وجہ سے امدادی کام بھی متاثر ہو رہے ہیں۔
بارشوں اور سیلاب سے فینی، مولوی بازار، حبی گنج، کوملا اور چٹاگانگ کے علاقے سب سے زیادہ متاثرہوئے، ان علاقوں میں رہنے والے اور یہاں سے آنے جانے والے لوگ شدید متاثر ہوئے ہیں۔
طلبا نے الزام لگایا ہے کہ سیلاب بھارت میں ڈیم کے سلوز گیٹس کھولنے کی وجہ سے آیا ہے۔
اس حوالے سے بھارت کی وزارت خارجہ نے یہ دعویٰ مسترد کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب گمتی ندی پر واقع دمبور ڈیم سے پانی چھوڑنے کی وجہ سے آیا۔
بھارتی وزارت خارجہ کے مطابق بھارت اور بنگلادیش کے درمیان مشترکہ دریاؤں پر سیلاب ایک مشترکہ مسئلہ ہے جو دونوں ممالک کے لوگوں کو مشکلات سے دوچار کرتا ہے، اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے باہمی تعاون کی ضرورت ہے۔
یاد رہے کہ بنگلادیش میں سیلاب نے تباہی مچادی، سیلاب سے تقریباً 36 لاکھ افراد محصور ہو گئے۔ اس سارے مسئلے کی بیناد کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ سیلاب بھارت کے پانی چھوڑنے کی وجہ سے پیش آیا۔

مزید پڑھیں:  امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا ملین مارچ کا اعلان