سوات میں‌ چلتی گاڑی پر فائرنگ

سوات میں‌ چلتی گاڑی پر فائرنگ، خاتون سمیت تین افراد جاں بحق

ویب ڈیسک: ضلع سوات میں‌ چلتی گاڑی پر فائرنگ سے خاتون سمیت تین افراد جاں بحق ہو گئے۔
یہ واقعہ ضلع سوات کے علاقے کبل چوک میں پیش آیا جہاں مسافر گاڑی فلائنگ کوچ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی۔
چلتی گاڑی پر فائرنگ سے راہگیر سمیت تین افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، اس واقعہ کے بعد بازار میں بھگدڑ مچ گئی۔
ذرائع کے مطابق نعشوں اور زخمیوں کو کبل ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ فائرنگ کی وجہ سابقہ دشمنی بتائی جا رہی ہے۔
فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جبکہ پولیس جائے وقوعہ پہنچ کر تفتیش شروع دی۔
یاد رہے کہ ضلع سوات میں‌ چلتی گاڑی پر فائرنگ سے خاتون سمیت تین افراد جاں بحق ہو گئے۔

مزید پڑھیں:  لاپتہ افراد کیس، پشاور ہائیکورٹ کے طلب کرنے پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پیش