اغوا کانسٹیبل احمد نواز کے ورثا

ماچھکہ واقعہ میں اغوا کانسٹیبل احمد نواز کے ورثا کا احتجاج

ویب ڈیسک: ماچھکہ واقعہ میں اغوا کانسٹیبل احمد نواز کے ورثا کا احتجاج، مغوی کانسٹیبل بازیاب کروانے کا مطالبہ کیا جانے لگا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ماچھکہ واقعہ میں اغوا ہونے والے کانسٹیبل احمد نواز کے ورثا نے احتجاج کیا۔ مغوی کانسٹیبل کے ورثا نے روڈ بلاک کر دی جس سے گاڑیوں کی لائنیں لگ گئی۔
شہریوں کے ہمراہ احتجاجی مظاہرنے میں شرکاء نے شدید نعرے بازی کی اور اس کے ساتھ ہی ورثا اور اہل علاقہ نے اعلیٰ حکام سے پولیس کانسٹیبل کی فوری بازیابی کا مطالبہ کیا۔
یاد رہے گزشتہ روز ماچھکہ واقعہ میں کانسٹیبل احمد نواز کو ڈاکوؤں نے اغوا کرلیا تھا، مغوی کانسٹیبل کی ویڈیو کے بعد والدین شدید پریشان ہو گئے ہیں۔
ادھر رحیم یار خان کے کچے کے علاقے ماچھکہ میں لاپتہ پولیس اہلکار احمد نواز کو اغوا کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔
یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ماچھکہ میں ڈاکوؤں کے حملے میں 12 پولیس اہلکار شہید اور 8 زخمی ہوئے تھے ، اس موقع پر ایک پولیس اہلکار لاپتہ ہو گیا تھا۔ اب لاپتہ پولیس اہلکار احمد نواز کی اغواکاروں نے ویڈیو جاری کردی۔

مزید پڑھیں:  لوئرکوہستان، قراقرم روڈ پر ٹریفک حادثہ میں 3افراد جاں بحق