پی ٹی آئی متفق متحد

عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی متفق متحد اور منظم ہے ،بیرسٹر سیف

ویب ڈیسک: مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی متفق متحد اور منظم ہے ،بشریٰ بی بی اور علیمہ خان بارے پروپیگنڈہ نااہل حکومت کی خواہش ہوسکتی ہے ۔
وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ علیمہ خان اور بشریٰ بی بی میں پارٹی پر قبضہ کی خبروں میں کوئی حقیقت نہیں، پارٹی عمران خان کی ہے اور وہ خود تمام معاملات دیکھ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اختلافات شریف خاندان میں ہے جس کے مزے عطا تارڑ خود لے رہے ہیں۔
بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی متفق متحد اور منظم ہے، بشری بی بی اور علیمہ خان بارے نااہل حکومت پراپیگنڈہ کر رہی ہے
صوبائی مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ شہباز اور نواز گروپ کی آپس کی لڑائی نے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے، دونوں بھائی میڈیا کے سامنے کچھ اور اندر کچھ اور ہوتے ہیں، دونوں گروپ پارٹی پر قبضے کی کوشش میں ہیں۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں 349ڈینگی کیسز فعال، 503 صحت یاب ہو چکے ہیں، رپورٹ