شوکت یوسفزئی علیمہ خان

شوکت یوسفزئی علیمہ خان کی سیاسی سرگرمیوں پر پھٹ پڑے

ویب ڈیسک: رہنما پی ٹی آئی اور سابق صوبائِی وزیر شوکت یوسفزئی علیمہ خان کی سیاسی سرگرمیوں پر پھٹ پڑے۔
تحریک انصاف کے رہنما نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ علیمہ خان پارٹی میں انتشار کا باعث بن رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ علیمہ خان کے فیصلوں کی پارٹی میں کوئی حیثیت نہیں، ان کے پاس پارٹی عہدہ ہے نہ ہی بانی پاکستان تحریک انصاف نے انہیں کہیں دوروں کی ہدایت کی ہے۔
سابق صوبائِ وزیر نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت کو کمزور کرنے کی سازشیں ہو رہی ہیں، تاہم علی امین گنڈاپور کو جب تک عمران خان کا اعتماد حاصل ہے تب تک ان کی حکومت کو کوئی خطرہ نہیں۔
یاد رہے اتوار کو علیمہ خان نے پشاور اور مردان میں جیل کاٹنے والے پارٹی کارکنوں سے ملاقات کی تھی۔ رہنما پی ٹی آئی اور سابق صوبائِی وزیر شوکت یوسفزئی علیمہ خان کی سیاسی سرگرمیوں پر پھٹ پڑے۔
علیمہ خان نے اس دورہ کے دوران ورکرز سے ملاقات کی اور اس موقع پر انہوں نے مقامی رہنماوں کیخلاف شکایات سننے پر ان پر سخت برہمی کا اظہار کیا.

مزید پڑھیں:  معاہدے کیخلاف ورزی پر جماعت اسلامی کے مظاہرے شروع