آپریشن عزم استحکام کیلئے 20 ارب

آپریشن عزم استحکام کیلئے 20 ارب روپے کی منظوری متوقع

ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ اجلاس جاری ہے، اجلاس میں چینی برامد کرنے سمیت آپریشن عزم استحکام کیلئے 20 ارب روپے کی منظوری متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق ملک میں حالیہ دہشت گردی کی لہر کے پیش نظر وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے، وفاقی کابینہ اجلاس کیلئے 7 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا۔ اس سلسلے میں اہم فیصلے بھی متوقع ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال سمیت امن و امان کا جائزہ بھی لیا جارہا ہے، اس کے علاوہ ملکی اقتصادی صورتحال بھی وفاقی کابینہ کے زیر غور ہے۔
وزیراعظم کو دوران اجلاس ملکی سکیورٹی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی جارہی ہے۔ اس دوران وفاقی کابینہ پی ڈبلیو ڈی کے امور کی منتقلی کا جائزہ لینے سمیت بیرون ملک تزئین و آرائش کے کنونشن کا معاملہ بھی زیرِ بحث آئے گا۔
اس موقع پر بتایا گیا کہ وفاقی کابینہ ایک لاکھ میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے سمیت آپریشن عزم استحکام کیلئے 20 ارب روپے کی منظوری متوقع ہے۔
علاوہ ازیں کابینہ ریکوڈک منصوبے کی سیکیورٹی کی مد میں ایف سی بلوچستان کے لیے ایک ارب 95 کروڑ روپے کی منظوری دے گی۔
ملکی امن و آمان اور معاشی صورتحال پر وفاقی کابینہ اجلاس جاری ہے، اس دوران آپریشن عزم استحکام سمیت چینی برآمد کرنے کے حوالے سے بھی اہم فیصلے کئے گئے۔

مزید پڑھیں:  بنوں میں قبرستان سے دو نعشیں برآمد