یوکرین کے انرجی انفراسٹرکچر پر روس

یوکرین کے انرجی انفراسٹرکچر پر روس کا حملہ، 7 افراد ہلاک

ویب ڈیسک: یوکرین کے انرجی انفراسٹرکچر پر روس نے ڈرون حملہ کیا ہے جس میں 7 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔
روسی ڈرون حملے سے یوکرین کا انرجی انفراسٹرکچر مکمل تباہ ہوگیا، انٹرجی انفراسٹرکچر تباہ ہونے سے ملک میں بڑے پیمانے پر بلیک آؤٹ اور بجلی غائب ہوگئی۔
اس حملے میں روس کی جانب سے 127 میزائل اور 109 ڈرنز داغے گئے۔ اس قدر بھاری حملے کو یوکرین پر روس کی جانب سے سب سے بڑا حملہ قرار دیا جا رہا ہے۔
یوکرین کی فضائیہ کے مطابق روسی ڈرونز اور متعدد کروز اور بیلسٹک میزائلوں نے یوکرین کے مشرقی، شمالی، جنوبی اور وسطی علاقوں کو لرزا کر رکھ دیا، ان دھماکوں کی آوازیں یوکرینی دارالحکومت کیف میں بھی سنی گئیں۔
روسی حملوں سے ٹرینوں کا نظام بھی متاثر رہا، اس کے ساتھ ہی ملک میں ہنگامی لوڈ شیڈنگ شروع کر دی گئی۔
مقامی ذرائع نے بتایا ہے کہ حملے میں کم از کم 7 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
یاد رہے کہ یوکرین کے انرجی انفراسٹرکچر پر روس نے ڈرون حملہ کیا ہے جس میں 7 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ اس سے قبل یوکرین کی افواج نے روس کے اندر کے علاقوں‌تک پیش قدمی کی تھی.

مزید پڑھیں:  جعلی حکومت نے کل ماڈل ٹاؤن جیسے سانحے کی سازش تیار کی تھی ،بیرسٹر سیف