رائٹ سائزنگ سفارشات منظور

رائٹ سائزنگ سفارشات منظور، 82 سرکاری ادارے 40 میں ضم

ویب ڈیسک: وفاقی وزیر خزانہ کی سربراہی میں قائم ادارہ جاتی اصلاحات کیلئے قائم کابینہ کمیٹی برائے رائٹ سائزنگ سفارشات منظور کر لی گئیں۔
یاد رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی سربراہی میں وفاقی کابینہ اجلاس میں رائٹ سائزنگ سفارشات منظور کی گئی ہیں۔
وفاقی کابینہ اجلاس میں بتایا گیا کہ اس سلسلے میں پہلے مرحلے میں 6 وزارتوں پر کمیٹی سفارشات کے نفاذ کا آغاز کیا گیا ہے، اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ان وزارتوں کے 82 سرکاری اداروں کو 40 اداروں میں ضم اور تحلیل کرنے کیلئے سفارشات منظور کر لی گئی ہیں۔
ایسے میں ان اداروں کے متاثر ملازمین کے مفادات کے تحفظ کے لیے بھی ایک کمیٹی قائم کی گئی ہے۔
وفاقی وزیر خزانہ کی سربراہی مِیں قائم ادارہ جاتی اصلاحات کی کمیٹی کی جانب سے وفاقی کابینہ اجلاس کو بتایا گیا کہ ڈیجیٹائزیشن، سمارٹ مینجمنٹ، ایفیشینٹ گورننس جیسے منصوبوں پر شفاف عملدرآمد اور عام آدمی کو سہولیات کی بہترین فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔
اجلاس کے دوران یہ بھی بتایا گیا کہ فیصلوں کے نفاذ میں غیر ضروری تعطل ختم کرنے اور انتہائی ضروری محکموں کو مزید مضبوط کرنے کے لیے پہلے مرحلے میں 6 وزارتوں پر کمیٹی کی سفارشات کا نفاذ شروع کردیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ وفاقی وزیر خزانہ کی سربراہی میں قائم ادارہ جاتی اصلاحات کیلئے قائم کابینہ کمیٹی برائے رائٹ سائزنگ کی سفارشات منظور کر لی گئیں۔

مزید پڑھیں:  کرم جھڑپیں ساتویں روز بھی جاری، 46 افراد جاں بحق، 98 زخمی