فلسطینی صدر اور سعودی ولی عہد

فلسطینی صدر اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، غزہ صورتحال زیربحث

ویب ڈیسک: فلسطینی صدر اور سعودی ولی عہد کی ملاقات کے دوران غزہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق فلسطین کے صدر محمود عباس نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی، اس دوران غزہ کی صورتحال سمیت فوجی کشیدگی کم کرنے سمیت کئی اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں سعودی ولی عہد نے فلسطینی صدر کو یقین دلایا کہ سعودی عرب فلسطین کی حمایت جاری رکھے گا۔
فلسطینی صدر سے ملاقات میں شہزادہ محمد بن سلمان نے مزید کہا کہ سعودی عرب اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے، اس کے علاوہ سعودی عرب کشیدگی ختم کرانے کیلئے بین الاقوامی اور علاقائی فریقین سے بھی رابطے میں ہے۔
یاد رہے کہ فلسطینی صدر اور سعودی ولی عہد کی ملاقات کے دوران غزہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزید پڑھیں:  کارساز حادثہ کیس کی ملزمہ کی منشیات مقدمے میں بھی ضمانت منظور