9مئی واقعات پر خود انکوائری کمیشن

9مئی واقعات:خیبرپختونخوا حکومت کا خود انکوائری کمیشن بنانے کا فیصلہ

ویب ڈیسک: عدالت سے دوبارہ رابطہ نہ کرتے ہوئے خیبرپختونخوا حکومت کا 9مئی واقعات پر خود انکوائری کمیشن بنانے کا فیصلہ، حتمی منظوری وزیراعلیٰ سردار علی امین گنڈاپور سے لی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے 9 مئی کے واقعات کی تحقیقات کے لیے پشاور ہائیکورٹ کے انکار کے بعد خود انکوائری کمیشن قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت نے اس سلسلے میں دوبارہ ہائیکورٹ کو خط نہ لکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
صوبائی وزیرِ قانون آفتاب عالم ایڈووکیٹ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ 9مئی واقعات کی تحقیقات کرانے کے لئے ججز کی شرط ضروری نہیں، عدلیہ کی معذرت کے بعد ہم خود انکوائری کمیشن قائم کرلیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ججز سے 9 مئی واقعات کی تحقیقات اس لئے چاہتے تھے کیونکہ عدلیہ پر پورا اعتماد ہے۔
یاد رہے کہ عدلیہ کی جانب سے معذرت کے بعد خیبرپختونخوا حکومت کا 9مئی واقعات پر خود انکوائری کمیشن بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
آفتاب عالم ایڈووکیٹ نے کہا کہ عدلیہ انکوئری نہیں کرنا چاہتی تو خود انکوائری کمیشن قائم کرلیں گے، اس لئے جسے بھی مقرر کیا انکوئری ایکٹ میں اسے سول جج کے اختیارات حاصل ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہائیکورٹ سے جوڈیشل انکوائری کے لئے ججز مانگے تھے، تاہم ہائیکورٹ نے خط بھیجنے کے طریقہ کار پر اعتراض لگا کر واپس کردیا۔

مزید پڑھیں:  نئے ڈی جی آئی ایس آئی محمد عاصم ملک آج چارج سنبھالیں گے