دیر بالا میں سیلابی ریلہ

دیر بالا میں سیلابی ریلہ:سڑک،رابطہ پل بہہ گئے،کمراٹ میں سیاح محصور

ویب ڈیسک: دیر بالا میں سیلابی ریلہ، سڑک،رابطہ پل بہہ گئے،اس سیلابی ریلے کے باعث کمراٹ میں سیاح محصور ہو کر رہ گئے.
دیر بالا میں گزشتہ رات کی شدید بارش کے نتیجے میں سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی ہے ،دیر کمراٹ سڑک اور تین رابطہ پلوں سمیت فش فارم اور پن بجلی گھر سیلابی ریلے میں بہہ گئے ۔
سیاحتی مقام وادی کمراٹ کی مین سڑک سیلابی ریلہ میں بہہ جانے سے سیاحوں کی بڑی تعداد محصور ہو گئی ۔

مزید پڑھیں:  تحریک انصاف کا 2اکتوبر کو پنجاب کے 3شہروں میں احتجاج کا اعلان

کوہستان سے آنے والے سیلابی ریلے نے نہ صرف اپردیر کے سیاحتی مقام کمراٹ میں شدید تباہی مچادی، بلکہ ہوٹلوں اورریسٹورنٹس کو بھی شدید نقصان پہنچا ۔ ریلے میں بہہ کر آنے والے بڑے بڑےپہاڑی پتھر ہوٹلوں اورریسٹورنٹس کے قریب آگرے۔
کمراٹ جانے والی مرکزی شاہراہ بریکوٹ کے مقام پردریا برد جبکہ رابطہ پل بھی سیلاب میں بہہ گیا۔
رابطہ سڑک بہہ جانے سے کمراٹ کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔
سیلاب کے باعث کمراٹ کے تمام راستے بند ہوچکے ہیں انتظامیہ نے سیاحوں کو کمراٹ نہ جانے کی ہدایت کی ہے ۔
سیلابی ریلے کے نتیجے میں زیر کاشت زمینوں اور فصلوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ۔
فش فارم بہہ جانے کے نتیجے میں لاکھوں کی تعداد میں مچھلیاں ہلاک ہو گئی ہیں ۔
یاد رہے کہ دیر بالا میں سیلابی ریلہ، سڑک،رابطہ پل بہہ گئے،اس سیلابی ریلے کے باعث کمراٹ میں سیاح محصور ہو کر رہ گئے.

مزید پڑھیں:  آرٹیکل 63اے کی تشریح کا معاملہ، بینچ کی تشکیل پراعتراض عائد