ایف 16طیارہ گر کر تباہ

یوکرین کو امریکہ کادیا ہوا ایف 16طیارہ گر کر تباہ ،پائلٹ ہلاک

ویب ڈیسک: یوکرین کو امریکہ کادیا ہوا ایف 16لڑاکا طیارہ روسی حملے کو ناکام بنانے کے دوران گر کر تباہ ہو گیا ۔
یوکرینی فوج نے تصدیق کی ہے کہ ایف 16طیارہ گر کرتباہ ہو گیا جس میں پائلٹ بھی ہلاک ہو گیا ہے ۔
ذرائع نے بتایا کہ روسی حملے کو ناکام بنانے کے دوران ایف 16 طیارے سے رابطہ منقطع ہوا، ایف 16 طیارے نے روس کے 4 کروز میزائل مار گرائے تھے اور دشمن کے اگلے ہدف کی طرف بڑھ رہا تھا جب رابطہ منقطع ہوا۔
امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ایف 16 طیارے کا تباہ ہونا روسی حملے کا نتیجہ نہیں لگتا، وجہ ممکنہ طور پر پائلٹ کی غلطی یا تکنیکی خرابی ہوسکتی ہے۔
یوکرین کو رواں ماہ ہی امریکا سے 6 ایف 16 لڑاکا طیارے ملے تھے۔
یوکرینی صدر زیلنسکی نے 4 اگست کو ایف 16 طیارے یوکرینی پائلٹوں کے زیر استعمال ہونے کا بتایا تھا۔

مزید پڑھیں:  لاپتہ ڈپٹی سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل محمد اکرم گھر پہنچ گئے