جرح مکمل نہ ہو سکی

190ملین پاؤنڈز ریفرنس:تفتیشی افسر کی جرح آج بھی مکمل نہ ہو سکی

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190ملین پاؤنڈزریفرنس کے تفتیشی افسر کی جرح آج بھی مکمل نہ ہو سکی۔
احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے سابق وزیراعظم اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس پر سماعت کی ۔
ریفرنس کے تفتیشی پر جرح آج بھی مکمل نہ ہو سکی ، آئندہ سماعت پر بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے وکلا تفتیشی پر جرح جاری رکھیں گے۔
ریفرنس میں بشری ٰبی بی کی بریت کی درخواست پر نیب کا جواب نہ آنے کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی گئی ۔
درخواست بشریٰ بی بی کے وکیل عثمان گل کی جانب سے دائر کی گئی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ8سماعتوں سے نیب جواب دینے سے گریز کر رہی ہے۔
احتساب عدالت نے 190ملین پاؤنڈ ریفرنس پر سماعت 4ستمبر تک ملتوی کردی۔

مزید پڑھیں:  آرٹیکل 63اے نظرثانی کیس، جسٹس منیب اختر کالارجر بینچ میں شمولیت سےانکار