تحریک انصاف سے بات چیت

تحریک انصاف سے بات چیت، ن لیگ نے محمود اچکزئی سے رابطہ کر لیا

ویب ڈیسک: تحریک انصاف بات چیت کرنے کیلئے ن لیگ نے محمود اچکزئی سے رابطہ کر لیا، اس سلسلے میں ن لیگ کی جانب سے وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ کو ذمہ داری تفویض کر دی۔
پاکستان تحریک انصاف سے بالواسطہ بات چیت کیلئے ن لیگ محمود اچکزئی سے رابطے میں آ گئی۔ اس حوالے سے ن لیگی رہنما رانا ثناء اللّٰہ کو پارٹی قیادت نے ذمہ داری دی ہے۔
ن لیگ کا اصرار ہے کہ پی ٹی آئی اور اتحادی جماعتوں کے مذاکرات براہِ راست کرائے جائیں۔
ادھر ن لیگ کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ اگر تحریک انصاف ورکرز اور ان کی حامی و اتحادی جماعتیں مذاکرات پر راضی نہیں ہونگی تو پس پردہ مذاکرات کی بھی پیش کش کی گئی ہے۔
چیئرمین پشتونخوا ملی عوامی پارٹی محمود اچکزئی کو عمران خان اور پی ٹی آئی نے حکومت کے ساتھ مذاکرات کا مینڈیٹ دیا تھا تاکہ ملک میں ’’سیاسی استحکام‘‘ لانے سمیت’’چوری شدہ‘‘ مینڈیٹ واپس لیا جا سکے۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان نے بیرسٹر گوہر سمیت دیگر پارٹی رہنماوں کی جانب سے حکومت سے مذاکرات ناگزیر قرار دینے کے بعد منظوری دی تھی، تاہم سابق وزیراعظم واشگاف الفاظ میں کہہ چکے ہیں کہ پی ٹی آئی نون لیگ، پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم سے براہ راست مذاکرات نہیں کرے گی۔

مزید پڑھیں:  جعلی پارلیمنٹ کے پاس آئینی ترامیم کا حق نہیں، مولانا فضل الرحمن