ڈونلڈ ٹرمپ نے فیس بک بانی

ڈونلڈ ٹرمپ نے فیس بک بانی کو نشانے پر ریکھ دیا، جیل ڈالنے کی دھمکی

ویب ڈیسک: امریکی صدارتی انتخاب کے حوالے سے جاری مہم کے دوران سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فیس بک بانی کو نشانے پر ریکھ دیا، اب کی بار انہیں جیل میں ڈالنے کی دھمکی دیدی۔
ذرائع کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کتاب سیو امریکہ اگلے ہفتے شائع ہو رہی ہے۔ اپنی کتاب میں سابق امریکی صدر نے لکھا ہے کہ ہم فیس بک بانی مارک زکر برگ کی نگرانی کر رہے ہیں۔
اپنی تصنیف میں ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر اس بار بھی فیس بک کے بانی نے کوئی غیرقانونی اقدام کیا تو انہیں اپنی باقی ماندہ زندگی جیل میں گزارنی پڑے گی۔
یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے مارک زکربرگ پر گزشتہ صدارتی انتخاب کے دوران ان کے خلاف سازش کا الزام لگایا تھا، 2020 میں ہونے والے انتخاب میں جوبائیڈن کامیاب ہوئے تھے۔
ادھر فیس بک کمپنی میٹا نے قدامت پسندوں کو یقین دلانے کے لیے اقدامات کیے ہیں کہ ان کی جانب سے رواں سال انتخابی مہم متاثر نہیں ہو گی۔
یاد رہے کہ امریکی صدارتی انتخاب کے حوالے سے جاری مہم کے دوران سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فیس بک بانی کو نشانے پر ریکھ دیا، اب کی بار انہیں جیل میں ڈالنے کی دھمکی دیدی۔

مزید پڑھیں:  آئینی عدالت کا قیام شہید بے نظیر بھٹو کا آخری وعدہ تھا، بلاول