کمراٹ میں پھنسے مسافر و سیاح

کمراٹ میں پھنسے مسافر و سیاح پیدل راستے استعمال کرنے لگے

ویب ڈیسک: ضلع دیربالا کے تفریحی و سیاحتی مقام کمراٹ میں پھنسے مسافر و سیاح پیدل راستے استعمال کرنے لگے۔
اس وقت کمراٹ کے نجی ہوٹل میں 100 سے زائد مسافر موجود ہیں، اس دوران ہوٹل مالکان کی جانب سے سیاحوں کو مفت کھانا اور کمرے فراہم کئے جا رہے ہیں۔
یاد رہے کہ دیر بالا کے علاقوں تھل اور بریکوٹ کے مقام پر سیلاب میں سڑک بہہ جانے سے کمراٹ کا دیگر علاقوں سے رابطہ منقطع ہوگیا ، تاہم تاحال سڑک بحال کرنے کے لئے اقدامات شروع نہیں کئے گئے۔
انتظامیہ ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ سڑک پر ٹریفک بحال کرنے میں دو سے تین روز لگ سکتے ہیں۔ سیلابی ریلے کے بعد کمراٹ سنسان ہوگیا ، سیاحوں کی آمد کا سلسلہ بھی رک گیا جبکہ موجود مسافر و سیاح پیدال راستے استعمال کرنے لگے ہیں۔
یاد رہے کہ ضلع دیربالا کے تفریحی و سیاحتی مقام کمراٹ میں پھنسے مسافر و سیاح پیدل راستے استعمال کرنے لگے۔
دیر بالا کے سیاحتی مقام وادی کمراٹ کی مین سڑک سیلابی ریلہ کی نذر ہو جانے کے بعد سیاحوں کی بڑی تعداد محصور ہو کر رہ گئی تھی، تاہم ضلعی انتظامیہ کی کوششوں کے بعد کمراٹ میں محصور مسافر وسیاح مختلف ہوٹلوں میں منتقل کر دیئے گئے تھے۔

مزید پڑھیں:  فلسطین کے دو ریاستی حل کی بات امریکہ و اسرائیل کو خوش کرنا ہے،حافظ نعیم