پی ٹی آئی کی صوبائی قیادت کی مداخلت پر ڈی ای او پشاور اور تحصیل متھرا چیئرمین نے تمام اختلافات بھلا کر ایک دوسرے کے کو معاف کردیا ۔

ڈی ای او پشاور آفس میں توڑ پھوڑ کا معاملہ،فریقین کے مابین راضی نامہ ہوگیا

ویب ڈیسک: ڈی ای او پشاور آفس میں توڑ پھوڑ کا معاملہ ختم ،پی ٹی آئی کی صوبائی قیادت نے فریقین کے درمیان راضی نامہ کر دیا۔
پی ٹی آئی کی صوبائی قیادت کی مداخلت پر ڈی ای او پشاور اور تحصیل متھرا چیئرمین نے تمام اختلافات بھلا کر ایک دوسرے کے کو معاف کردیا ۔
واضح رہے کہ اساتذہ کے تبادلے کے معاملے پر وزیر اعلیٰ کے قریبی ساتھی اور ایجوکیشن افسر کے درمیان تلخ کلامی ہوئی تھی ۔
تحصیل متھرا چیئرمین نے توڑ پھوڑ کرتے ہوئے ضلعی ایجوکیشن آفیسر کو مارنے کی دھمکی دی تھی ۔
پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی قیادت کی مداخلت پر راضی نامہ کرکے معاملہ ختم کردیاگیا۔

مزید پڑھیں:  نئے ڈی جی آئی ایس آئی محمد عاصم ملک آج چارج سنبھالیں گے