میانوالی میں دہشتگردوں کا چیک پوسٹ

میانوالی میں دہشتگردوں کا چیک پوسٹ پر حملہ ناکام، جوان زخمی

ویب ڈیسک: میانوالی میں دہشتگردوں کا چیک پوسٹ پر حملہ ناکام بنا دیا گیا، چیک پوسٹ پر تعینات پنجاب پولیس کے جوانوں کی شدید جوابی کارروائی کے نتیجے میں دہشت گردوں کا حملہ پسپا کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق میانوالی کے تھانہ عیسیٰ خیل کی قبول خان پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں نے بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق 12 سے 14 دہشت گردوں نے رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا کر چیک پوسٹ پر راکٹ لانچرز اور ہینڈ گرنیڈز سے حملہ کیا۔
اس دوران پنجاب پولیس جو کہ الرٹ تھی نے بھرپور قوت سے جوابی کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کا حملہ پسپا کر دیا۔
دوسری طرف دہشت گردوں کے حملے میں چیک پوسٹ پر تعینات ایک جوان گولی لگنے زخمی ہوا ہے۔
ڈی پی او میانوالی اختر فاروق واقعہ کی اطلاع ملتے ہی فوری چیک پوسٹ پہنچے، اس موقع پر بھاری پولیس نفری بھی ان کے ہمراہ تھی، اور انہوں نے چیک پوسٹ جا کر موجود جوانوں کو شاباش دی اور کود بھی کچھ دیر وہاں موجود رہے۔
میانوالی میں دہشتگردوں کا چیک پوسٹ پر حملہ ناکام بنانے کے بعد پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانے پر ڈی پی او میانوالی، چیک پوسٹ قبول خیل کے بہادر اہلکاروں کی بہادری پر انہیں شاباش دی۔
یاد رہے کہ اس چیک پوسٹ پر یہ دہشتگردوں کی جانب سے کیا جانے والا 9 واں حملہ تھا، اس دوران پنجاب پولیس کے بہادر جوانوں نے جوانمردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حملہ پسپا کر دیا.

مزید پڑھیں:  جعلی حکومت نے کل ماڈل ٹاؤن جیسے سانحے کی سازش تیار کی تھی ،بیرسٹر سیف