بنگلہ دیش میں خوفناک ایکسیڈنٹ

بنگلہ دیش میں خوفناک ایکسیڈنٹ، 10 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک: بنگلہ دیش میں خوفناک ایکسیڈنٹ، بس اور ٹرک ٹکرانے سے 10 افراد جاں بحق جبکہ اس دوران افراد زخمی بھی ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق بنگلہ دیش کے علاقے گوپال گنج میں بس اور ٹرک کے تصادم میں 10 افراد جاں بحق اور 15 افراد زخمی ہوگئے۔
بس اور ٹرک میں تصادم کا خوفناک حادثہ گوپال گنج کے علاقے کاشیانی میں ڈھاکا،کھلنا ہائی وے میں اتوار کی صبح پیش آیا۔
جاں بحق 9 افراد کی شناخت ہوگئی ہے جن میں تین خواتین بھی شامل ہیں جبکہ ایک کی شناخت نہ ہوسکی۔
بھنگا ہائی وے پولیس سٹیشن کے سب انسپکٹر نے کہا کہ عماد پریباہن بس پیروج پور سے ڈھاکا جا رہی تھی اور جب ماجھیگاٹی میں پہنچی تھی کہ مخالف سمت سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ ٹرک سے ٹکرانے کے بعد بس کھائی میں جا گری، جس کے بعد بھنگا ہائی وے پولیس سٹیشن، فائر سروس اور مقامی افراد نے امدادی کارروائی شروع کی۔
یاد رہے کہ بنگلہ دیش میں خوفناک ایکسیڈنٹ، بس اور ٹرک ٹکرانے سے 10 افراد جاں بحق ہو گئے۔

مزید پڑھیں:  لاپتہ افراد کیس میں‌ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور طلب