پشاور سمیت خیبرپختونخوا بھر کے سکول

تعطیلات ختم، پشاور سمیت خیبرپختونخوا بھر کے سکول کھل گئے

ویب ڈیسک: تعطیلات ختم ہونے کے بعد پشاور سمیت خیبرپختونخوا بھر کے سکول کھل گئے۔
خیبرپختونخوا کے گرم و میدانی علاقوں میں سکول چھٹیوں کے بعد دوبارہ کھل گئے۔
موسم گرما کی تعطیلات کے بعد آج سے دوبارہ تدریسی عمل شروع ہوا۔
محکمہ تعلیم ذرائع کے مطابق پرائمری، مڈل اور ہائی سمیت تمام سکولوں میں تدریسی سرگرمیاں شروع ہوگئیں۔
اس موقع پر اساتذہ نے سکولوں میں آنے والے بچوں کو خوش آمدید کہا۔
یاد رہے کہ موسم گرما کی تعطیلات ختم ہونے کے بعد پشاور سمیت خیبرپختونخوا بھر کے سکول کھل گئے۔

مزید پڑھیں:  ڈی آئی خان سے کوہاٹ تک حکومتی رٹ موجود نہیں،گورنر فیصل کنڈی