نئے ایس او پیز جاری

غیر ملکیوں کے تحفظ کیلئے 31 صفحات پر مشتمل نئے ایس او پیز جاری

ویب ڈیسک: وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے غیر ملکیوں کے تحفظ کیلئے 31 صفحات پر مشتمل نئے ایس او پیز جاری کر دی گئی۔
31 صفحات پر مشتمل جاری ایس او پیز میں خیبرپختونخوا حکومت کو مختلف اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ایسے میں سی پیک منصوبوں میں کام کرنے والے غیر ملکیوں کیلئے ایس او پیز الگ ہوں گے۔
وفاقی وزارت داخلہ کے مطابق صوبائی حکومت کو غیرملکی سیاح، صحافی، کھلاڑی اور طلبہ سمیت کاروبار اور مذہبی سرگرمی کیلئے آنے والے غیر ملکیوں کیلئے انتظامات الگ سے کرنا ہوں گے۔
نئے ایس او پیز میں کہا گیا ہے کہ تمام اداروں کے درمیان روابط مزید مستحکم بنانے سمیت غیر ملکیوں کا ڈیٹا منظم طریقے سے مرتب کرنا ہوگا، موجودہ حالات میں کسی بھی ضلع میں جانے سے قبل متعلقہ پولیس سربراہ سے این او سی حاصل کرنا لازمی قرار دیدی گئی ہے۔
وزارت داخلہ کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ غیر ملکیوں کی رہائش گاہ پر سیکیورٹی بڑھائی جائے، غیر ملکی جہاں بھی رہائش پذیر ہوں وہاں حفاظتی اقدامات یقینی بنائے جائیں۔
یاد رہے کہ وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے غیر ملکیوں کے تحفظ کیلئے 31 صفحات پر مشتمل نئے ایس او پیز جاری کر دی گئی۔

مزید پڑھیں:  تخت بھائی میں زبانی تکرار پر 21سالہ نوجوان قتل، ملزم فرار