ابراہیم رئیسی شہید کا ہیلی کاپٹر

ابراہیم رئیسی شہید کا ہیلی کاپٹر خراب موسم کی وجہ سے حادثےکا شکار ہوا، رپورٹ

ویب ڈیسک: سابق ایرانی صدر ابراہیم رئیسی شہید کے ہیلی کاپٹر حادثے کی حتمی تحقیقاتی رپورٹ جاری کر دی گئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ ابراہیم رئیسی شہید کا ہیلی کاپٹر خراب موسم کی وجہ سے حادثےکا شکار ہوا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایران کے سابق صدر ابراہیم رئیسی شہید کا ہیلی کاپٹر خراب موسم کی وجہ سے حادثےکا شکار ہوا۔
تحقیقاتی رپورٹ میں دیگر تفصیلات کے ساتھ ساتھ ہیلی کاپٹر گرنے کی ایک وجہ گہری دھند بتائی گئی ہے، جبکہ علاقے کی پیچیدہ موسمی صورتحال بھی حادثے کی بنیادی وجہ بنی۔
یاد رہے کہ ایرانی فوج کی جانب سے بھی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ میں ہیلی کاپٹر پر حملے کے امکانات مسترد کر دیئے تھے۔

مزید پڑھیں:  جہاں حکم ملے گا وہیں جلسہ کرینگے، یہ گولیاں ہمارا مقصد تبدیل نہیں کرسکتیں